ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا؛ کامیابی کی شرح 2.74 فیصد رہی

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے تحریری امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس میں کامیا‌بی کی شرح انتہائی کم یعنی صرف 2.74 فیصد رہی ہے۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں ملک بھر سے کل 17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 476 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں میں کامیاب رہے۔ تحریری امتحان پاس کرنے والے ان تمام امیدواروں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مزید بتایا کہ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور وائیوا کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔