عوام کو ایک اور جھٹکا: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔