دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فرحان یوسف کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کے دورے میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا اور واحد یوتھ ٹیسٹ میچ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈیل میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 12 ستمبر، تیسرا 14 ستمبر اور چوتھا و آخری ون ڈے 16 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ:

  • کپتان: فرحان یوسف
  • بلے باز: عثمان خان، حسنین عباس ڈار
  • وکٹ کیپرز: عبدالقادر، حمزہ ظہور
  • آل راؤنڈرز: علیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال، حیام خان
  • فاسٹ بولرز: محمد صیام، عبدالسبحان، رضوان اللہ، عمر زیب
  • اسپنرز: محمد حذیفہ، نقاب شفیق

شاہد انور ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ راؤ افتخار انجم (فاسٹ بولنگ کوچ)، زوہیب خان (اسپن بولنگ کوچ) اور ہمایوں فرحت (فیلڈنگ کوچ) ان کی معاونت کریں گے۔ قومی انڈر 19 ٹیم 30 اگست بروز اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔