نیپال میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہ کن سیلاب؛ ہلاکتیں 669 ہو گئیں، 2 ہزار افراد لاپتا

کاٹھمنڈو: نیپال کے ہمالیائی سرحدی علاقے میں گلیشیئر کا بڑا حصہ جھیل میں گرنے کے بعد پیدا ہونے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 669 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 500 غیر ملکیوں سمیت 2 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے کیچڑ، درختوں اور پتھروں پر مشتمل طوفانی ریلا دریاؤں میں پھیل گیا، جس نے کئی علاقوں کو تہس نہس کر دیا اور بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔ ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کے دوران طویل آپریشن کے بعد ملبے سے 97 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ جنگل میں درخت پر چڑھ کر جان بچانے والا 8 سالہ بچہ 3 دن بعد اپنی ماں سے مل گیا۔

نیپالی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرنگوں (ٹنلز) میں پھنسے افراد کے انخلا، لاشوں کی شناخت اور ٹرانسپورٹ کے لیے عالمی برادری سے خصوصی تکنیکی اور لاجسٹک تعاون درکار ہے۔ سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فی الحال وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔