حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 325.43 روپے سے بڑھ کر 331.20 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383.95 روپے سے بڑھ کر 390.42 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید برآں، مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 296.63 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے۔