مسجد قاسم علی خان کا اعلان، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس، چاند نظر نہ آنے کا اعلان۔

پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مقامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔