اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں حسب روایت اس سال بھی رمضان فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ خصوصی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں تیس خوش نصیب افراد کو "اپنا بازار” کی جانب سے چار، چار ہزار روپے کے فری شاپنگ واؤچرز دیے گئے۔
تقریب میں فیملی فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور کپڑا گروپ کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش نے شرکت کی
قرعہ اندازی کی تقریب میں فیملی فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور کپڑا گروپ کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش نے شرکت کی۔ سیکرٹری نیئر علی جو میزبانی کےفرائض بھی انجا دے رہی تھیں، نے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس پر شرکاء نے جوش و خروش سے تالیاں بجائیں۔


اپنا بازار” کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کے بنت زمان پلازا میں واقع ہے اور یہ کپڑا گروپ ڈویلپرز کا ایک اہم پراجیکٹ ہے
"اپنا بازار” کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کے بنت زمان پلازا میں واقع ہے اور یہ کپڑا گروپ ڈویلپرز کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ یہاں ایک ہی چھت کے نیچے بچوں، خواتین اور مرد حضرات کے ملبوسات سمیت دیگر ایسیسریز کی وسیع رینج دستیاب ہے۔
کپڑا گروپ ڈویلپرز کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش کے مطابق کپڑا گروپ کا بڑا منصوبہ "کپڑا سینٹر” بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپڑا گروپ ڈویلپرز کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش نے شرکاء کو بتایا کہ کمپنی جدید رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ان کا بڑا منصوبہ "کپڑا سینٹر” بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ دیگر منصوبوں میں شیفون ٹاور، خیبر دربار ریسٹورنٹ اور متعدد کمرشل و رہائشی پراجیکٹس شامل ہیں۔


کپڑا گروپ ڈویلپرز نے تقریب کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے ایونٹس کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
رمضان فیملی فیسٹیول کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور شرکاء نے تقریب کے شاندار انعقاد میں تعاون پر کپڑا گروپ ڈویلپرز کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس عزم کا اعادہ کا کیا کہ آئندہ بھی ایسے فیملی فیسٹیولز منعقد کیے جائیں گے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو تفریح اور خوشی کے مواقع ملتے رہیں۔
کپڑا گروپ ڈویلپرز نے بھی اس خوبصورت تقریب کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے ایونٹس کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



