میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اہم انتظامی و عسکری عہدوں پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلان کرتے ہوئے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔