حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اس معمولی ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 342 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پیٹرول میں 1 روپے 12 پیسے اور ڈیزل میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔