آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کے آپریشن جاری

خاران: بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے جاری ’آپریشن ردالفتنہ 3‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ناکہ بندی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں سیکیورٹی فورسز کے پیشگی اور موثر اقدام کے باعث فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے فرار کے تمام ممکنہ راستے مسدود اور محدود کر دیے گئے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری اور پیش قدم دستے مختلف حساس مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں جہاں دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی کے لیے جامع سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مسلسل جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردانہ ناسور کے مکمل اور حتمی خاتمے تک اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔