حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تعین کا اطلاق 25 اگست رات 12 بجے سے ہو گا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور در آمدی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔