آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی20 چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ بڑا کر دیا۔ شیوم دوبے 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 جبکہ میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیویز کی جانب سے ٹم سائیفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 جبکہ اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
بھارت اس سے قبل آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2007 اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 بھی جیت چکا ہے۔

