لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت بدستور شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں، جہاں صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نواز کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں، جبکہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چھ کھلاڑی پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، جن سے بنگلادیشی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج سیریز میں مثبت نتائج دے سکتا ہے۔
واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔

