پالیکلے: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔
فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کپتان ہیری بروک 14 اور سیم کرن 11 رنز بنا سکے۔ جیکب بیتھل 3 اور ٹام بینٹن 6 رنز بنا پائے۔
سری لنکا کی جانب سے دنِتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ نے میچ 51 رنز سے جیتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا جو بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
اس فتح کے بعد گروپ 2 میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوئی، اور پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے ہر میچ اب انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

