دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان اسپیشل، شائقین کو ملے گا فری افطار باکس!

کرکٹ دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری! رمضان میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے روزے داروں کو مفت افطار باکس فراہم کیا جائے گا۔

دبئی میں آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی دھوم رمضان المبارک میں بھی جاری رہے گی، اور روزے دار کرکٹ فینز کے لیے زبردست سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق، رمضان کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آنے والے تمام شائقین کو ان کی نشست پر ہی مفت افطار باکس دیا جائے گا، تاکہ وہ بلا کسی پریشانی کے کرکٹ کا مزہ لے سکیں۔

یہ سہولت جنرل اسٹینڈ، پریمیئر اسٹینڈ، پویلین اور پلاٹینیم اسٹینڈ کے تمام فینز کے لیے دستیاب ہوگی۔

دبئی میں رمضان کا آغاز یکم مارچ کو متوقع ہے، جبکہ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان گروپ میچ ہوگا۔ اس کے علاوہ، 4 مارچ کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل بھی کھیلا جائے گا، جس میں شائقین کرکٹ کو زبردست ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔