بی بی ایل: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام، سڈنی سکسرز کو میلبرن اسٹارز کے ہاتھوں شکست

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

جمعہ کو سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وہ ٹام کران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میلبرن اسٹارز کی جانب سے حارث رؤف نے 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے اسٹارز نے 17.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں بابر اعظم کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے، پہلے میچ میں 2 رنز، دوسرے میں 9 رنز اور تیسرے میچ میں 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے، تاہم چوتھے میچ میں وہ ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے۔