پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوری 2026 میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ دورہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے مطابق، سیریز کے تمام تینوں میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں، جن کی تاریخیں درج ذیل ہیں:
- پہلا ٹی20 – 7 جنوری 2026
- دوسرا ٹی20 – 9 جنوری 2026
- تیسرا ٹی20 – 11 جنوری 2026
خیال رہے کہ ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، اور پاکستان اپنے تمام گروپ میچز کولمبو میں کھیلے گا۔ اس لیے ڈمبولا میں ہونے والی یہ سیریز کھلاڑیوں کے لیے سری لنکن کنڈیشنز کو سمجھنے اور میگا ایونٹ سے قبل بہترین کمبی نیشن بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورے میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتار کر انہیں بین الاقوامی تجربہ دینے کا موقع ملے گا، جبکہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈکپ سے قبل فائنل اسکواڈ کی تیاری پر خصوصی توجہ دے گی۔
سیریز دونوں ٹیموں کے مضبوط اسکواڈز کی وجہ سے شائقین کے لیے نہایت دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

