بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں نے رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’فتنہ الخوارج‘‘ کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ملک کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔ محسن نقوی کے مطابق عوام اور ریاست دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں اور ایسے حملے قوم کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔