بابر اعظم نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف صفر پر آؤٹ ہو کر ٹی20 انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 9ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ صائم ایوب اور عمر اکمل کے پاس ہے، جو دونوں 10-10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔