پاک امریکا تعلقات: انسداد دہشت گردی پر تعاون کا عزم

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان رابطہ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی مشیر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں پر شکریہ کا پیغام پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے والٹز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک-امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی۔

گفتگو میں آئی ٹی، توانائی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے امور پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔